ہمارا ایمان ہے کہ کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلیے ہمیں مسلسل اور انتھک کام کرنا ہو گا ۔سانحہ کنن پوشپورہ بھارتی فوج کی درندگی کے مثال ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو درندہ صفت بھارتی فوج کی سفاکی پر ایکشن لینا چاہیے ۔

وزیراعظم نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آج کا دن کشمیر کے حوالے سے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔ہندوستان کی ہماری بہنوں بیٹیوں کے ساتھ ایسی زیادتی کو کیا نام دیا جائے۔کشمیر کے حوالے کوئی بھی دن ایسا نہیں جس ایسی صورت حال نہ ہو.انہوں نے کہا کہ پارلیمنانی کشمیر کمیٹی میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر غور کیا گیا.کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے آج کے اجلاس میں ہندوستان کی منہ زوریاں روکنے پر غور کیا گیا ہمارا ایمان ہے کہ کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیںاو آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر کے حوالے سے آوازیں اٹھائیں گی۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی اور دیگر تنظیموں کو متحرک کرنے کیلئے ہم مختلف تجاویز دے رہے ہیںانشاء اللہ ان تجاویز پر عمل ہوکر تبدیلی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر کشمیریوں کو درندہ صفت بھارتی فوج سے بچانا ہو گا جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور بھارت کو کٹہرے میں لائیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close