مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نےپاکستان پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری یاسین کی درخواست پر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کےچار نومنتخب کونسلرز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ۔ الیکشن کمیشن نےپاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی ہونے والی ایک خاتون کونسلر سمیت چار کونسلرز کو نوٹس جاری کردیئے 27 فروری کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوکرجواب دینے اور عذرات پیش کرنے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جائے گی ۔آزاد جموں وکشمیر الیکشن نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری یاسین کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کی خاتون ک
ونسلر سمیت چار کونسلرز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے کونسلرز عامر خورشید، وحید خان ،عرفان ظریف اور خاتون کونسلر نوشین کنول پر الزام ہے کہ انھوں نے پارٹی کی پالیسیوں سے انحراف کیا ہے آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے چاروں کونسلرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے27 فروری کو الیکشن کمیشن کے روبروحاضر ہو کر جواب دینے اور عذرات پیش کرنے کیلئے طلب کیا ہے عدم حاضری کی صورت میں یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں