کراچی، سرمایہ کار آزاد کشمیر میں اپنی اپنی کمپنیاں رجسٹر کروائیں، جگہ بھی دیں گے اور کاروبار لگا کر بھی دیں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کشمیری کمیونٹی سے خطاب

کراچی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزادخطہ میں. ترقی کے عمل کو تیز کرنے اور گورننس کی بہتری کیلئے اصلاحاتی عمل جاری ہے، آزادکشمیر کو آگے بڑھانے کیلئے 35 ارب کے قریب بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں مقیم کشمیریوں کی محنت اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیریوں کو کراچی نے ہمیشہ اپنی آغوش میں لیا ہے۔

آپ مزدور ہیں پھر بھی آپ ہمارے سروں کے تاج ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد،وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید،وزیر سیاحت و قانون سردار فہیم اختر ربانی،وزیر خزانہ عبدالماجد خان، پارلیمانی سیکرٹری پیر مظہر سعید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم فیاض علی عباسی،سینئر ممبر بورڈآف ریونیو چوہدری لیاقت،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالد کیانی، سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز خان، سیکرٹری اطلاعات عنصر یعقوب، سیکرٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد، میڈیا ایڈوائزر سردار زاہد تبسم،معاون خصوصی راجہ سبیل ریاض، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید اور میڈیا نمائندگان موجود تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت میں آزادکشمیر کے اخبار کراچی سے چھپا کرتے تھے، آج آزادکشمیر کے اضلاع کے اپنے دس دس اخبارات شائع ہو رہے ہیں۔ ریاست کا اپنے 70 سے 80 چھوٹے بڑے اخبارات ہیں۔آزادکشمیر کی وزارت اطلاعات کو پورے ملک میں نمایاں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قبرستان اور کمیونٹی سینٹر کے قیام کے لیے زمین کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہم سندھ حکومت سے قبرستان اور کمیونٹی سینٹر کی زمین لیں گے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سرمایہ کار آزاد کشمیرمیں اپنی اپنی کمپنیاں رجسٹر کروائیں۔ ہم آزادکشمیر میں آپ کو جگہ بھی دیں گے اور کاروبار لگا کر بھی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آزادکشمیر کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں۔ پچھلے 75 سالوں سے اس روشنیوں کے شہر میں، صوفیاء کی دھرتی پرکشمیری رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممبر سندھ اسمبلی راجہ اظہر یہاں کشمیریوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا محنت میں نہیں چوری میں طعنہ ہے۔ریڑھی لگاکر محنت مزدوری کرنے والے کو میں سلام پیشہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کے لیے حلال رزق کماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی ڈویلپمنٹ بنک کے ذریعے آزادکشمیر کے لیے 30 ارب کے پراجیکٹ حاصل کر لیے ہیں۔ پرائیویٹ گروپ سے سید علی شاہ گیلانی یونیورسٹی جو کہ اے جے کے یونیوسٹی کا نیا نام ہے کے لیے ساڑھے تین ارب جبکہ سکولوں کے لیے ہمیں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک 5 ارب روپے دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اداروں میں ریفارمز کر رہے ہیں۔ ہم نے آزاد کشمیر میں رحمت العالمین اتھارٹی قائم کی۔ پورے سال میں 3000 روپے زکوٰ ۃ دی جاتی تھی جسے ہم نے بڑھا کر36ہزار کر دیا ہے۔ ہم نے جہیز فنڈ 11000 سے بڑھا کر 60000روپے کیا۔ مدرسے کے طالبہ علم کے لیے اعزازیہ 22 روپے سے 65 روپے کیا۔ ہماری حکومت پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے۔ ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close