صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا میونسپل کارپوریشن، سماجی تنظیم مسلم ہینڈز کے تعاون سے تعمیر ہونے والے ویمن اینڈ چلڈرن پارک کا افتتاح

میرپور ( پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہال روڈ پر میونسپل کارپوریشن اور سماجی تنظیم مسلم ہینڈز کے تعاون سے تعمیر ہونے والے ویمن اینڈ چلڈرن پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آزادکشمیر کے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق اور سماجی تنظیم مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور آزادکشمیر کا بڑا اور اوورسیز کا شہر ہے اس شہر کو خوبصورت، کشادہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر بھر سے مفاد عامہ کی جگہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہر کو خوبصورت، صاف ستھرا اور شہریوں کی تفریحی جیسی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے سماجی تنظیم مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی خطہ کے عوام کے لئے سماجی اور فلاحی کاموں کو سراہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close