چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے نو منتخب عہدیداروں کی ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے آج سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے نو منتخب صدر راجہ آفتاب احمد خان کی سربراہی میں نو منتخب عہدیداران کی ملاقات۔چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے راجہ آفتاب احمد خان کو چھٹی بار سنٹرل بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔۔انھوں نے بار کے دیگر تمام نو منتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی۔ سینٹرل بار کے عہدیداران نے ملاقات کے لیے قیمتی وقت دینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ سنٹرل بار قانون اور آئین کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے آزاد کشمیر می بلدیاتی انتخابات کے انعقاد، کریش سٹون کیس، ملاوٹ شدہ دودھ اور اشیائے خوردونوش کے علاؤہ ناجائز تجاوزات اور خالصہ اراضیات کی الاٹمنٹ کے مقدمات کے علاؤہ دیگر مقدمات میں تاریخی فیصلے صادر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے بار ایسوسی ایشنز سپریم کورٹ اور پوری عدلیہ کے ساتھ ہیں اور ایک بازو کی طرح کردار ادا کریں گے۔انہوں نے وکلا چیمبرز اور نلوچھی جوڈیشل کمپلیکس کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔اس موقع پر چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ سنٹرل بار اور تمام بار ایسوسی ایشنز نے قانون کی حکمرانی کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔وکلا کو چاہیے کہ وہ پوری تیاری کے ساتھ عدالتوں میں آئیں اور عدالتی وقار کا مکمل خیال رکھیں۔میں نے ہمیشہ سے وکلا کے مسائل کو اہمیت دی ہے اور آیندہ بھی دوں گا۔۔۔ بار نے مجھے ہمیشہ سے محبت دی ہے جس پر تمام وکلا کا مشکور ہوں۔نلوچھی جوڈیشل کمپلیکس سٹیٹ آف دی آرٹ ہو گا اور عنقریب فنکشنل ہو جائے گا۔اس عمارت سے کشمیر کی جھلک عیاں ہے۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ریاست کے بیس کیمپ میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے کردار ادا کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں