آزاد کشمیر، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کا ترک زلزلہ متاثرین کیلئے ذاتی حیثیت میں ایک کروڑ روپیہ عطیے کا اعلان

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ترک زلزلہ متاثرین کے لیے ذاتی حیثیت میں ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کا بڑا مضبوط رشتہ ہے،آزاد کشمیر میں دوہزار پانچ کا زلزلہ ہولناک تھا۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر سمیت عوام نے کھل کر کشمیریوں کی مدد کی تھی،آزاد کشمیر میں ایک سے پانچ گریڈ تک ملازمین ایک دن کی تنخواہ زلزلہ متاثرین کو دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پانچ سے اوپر گریڈ کے ملازمین پانچ دن کی تنخواہ ترک زلزلہ متاثرین کو بھیج رہے ہیں،دکھ کی گھڑی میں ترک عوام کو احساس دلانا ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close