اسلام آباد(پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اسلام آباد میں ترکی کے سفارتخانے آمد۔ اس موقع پر ترکی کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی(H.E. Dr. Mehmet Pacaci) نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ترکی سفارتخانے آمد پر استقبال کیا۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مہمانوں کی کتاب میں ترکی میں آنے والے حالیہ زلزلے کے حوالے سے اپنے تعزیتی تاثرات درج کیے جبکہ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی(H.E. Dr. Mehmet Pacaci) سے ترکی میں آنے والے زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ترک حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیا ں اور مدد ہر طرح سے ترکی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ کیونکہ 2005 کے آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے میں ہم خود بھی اسی طرح کی صورتحال سے گزر چکے ہیں اور اس وقت ترکی نے ہماری بڑی مدد کی تھی اور ہم بھی ترکی کی عوام کے لیے یہی جذبہ رکھتے ہیں اور آزا دکشمیر کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں ترکی کے عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
جبکہ پاکستان کی امدادی ٹیمیں ترکی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اگرچہ اس زلزلہ سے ترکی کی اقتصادی رفتار متاثر ہو گی لیکن ہمیں قوی امید ہے کہ ترکی کی حکومت اور عوام اس مشکل صورتحال سے جلد نکلیں گے اور ایک نئے جذبے، ہمت و ولولے سے اس پر قابو پا لیں گے۔ آزاد کشمیر کے عوام ترکی کے عوام کی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ساتھ ہیں اور ہم ان کی ہر طرح سے مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں