وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں سکول سے باہر بچوں کوواپس لانے کیلئے محکمہ تعلیم، اسلامک بینک اور قطر فائونڈیشن کے اشتراک سے کروڑوں ڈالرز کے بڑے منصوبوں کا آغاز

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) 14 فروری 2023 آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے ویژن کے عین مطابق ریاست میں دو لاکھ سولہ ہزار ایسے بچوں کو جو سکول سے باہر ہیں سکول میں واپس لانے کیلیے محکمہ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری اور اسلامک ڈویلپمنٹ بنک اور قطر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے دو کروڑ بیس لاکھ ڈالر کے بڑے منصوبے سے ریاست میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 2021 کے سروے کے مطابق آزادکشمیر میں 6 سے 16 سال کہ عمر کے لگ بھگ 216000 بچے ایسے ہیں جو ریاست کے کسی بھی سکول میں تعلیم حاصل نہیں کررہے. سکولوں سے باہر ایسے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا حکومت آزاد کشمیر کا خواب ہے. اسی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی غرض سے اسلامی ترقیاتی بینک اور قطر فاونڈیشن Education Above All کے مشترکہ تعاون سے ایک پراجیکٹ Reaching Out of School Children in AJ&K ہے، تیار کیا گیا ہے. اس پراجیکٹ کی کل مالیت تقریباً 22 ملین ڈالزر ہوگی جس کے لئے اسلامی ترقیاتی بینک 10 ملین ڈالر کا آسان شرائط پر قرضہ جبکہ قطر فاونڈیشن 5 ملین ڈالر کی گرانٹ دیگا. جبکہ حکومت آزاد کشمیر بھی اپنا شئیر ڈالے گی. اس پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلہ میں 60000 پرائمری لیول کے بچوں کو سکول میں لایا جائے گا. اور انکو مفت معیاری تعلیم دی جائے گی. اس پراجیکٹ کے تحت آزادکشمیر میں 80 پرائمری لیول کے سکول بھی ان جگہوں پرتعمیر کئے جائیں گے، جہاں سکول انفراسٹرکچر نا ہونے یا موجودہ سکول دور ہونے کے باعث بچے تعلیم سے محروم ہیں. ان سکولوں کی زلزلہ مزاحمتی عمارت کی تعمیر اور ان میں فرنیچر، صاف پانی، سولر سسٹم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا. اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے جدید طزر کے تربیتی پروگرامز کا انعقاد بھی اس پروگرام کا حصہ ہونگے۔

غربت کے باعث تعلیم سے محروم بچوں کو مفت کتب اور سٹیشنری کی فراہمی کے علاوہ انکی کفالت کا بندوبست بھی کیا جائے گا ۔.یہ پراجیکٹ ابتدائی طور پر 4 سال پر محیط ہوگا. جسکی کامیابی کے بعد ڈونرز سے اس پراجیکٹ کی فنانسنگ میں توسیع کے امکانات بھی ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں