آزاد کشمیر، 45 دنوں میں کشمیر جرنلسٹ فورم کے ممبران کیلئے ہاؤسنگ منصوبہ شروع کر دیں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ 45 دنوں میں کشمیر جرنلسٹ فورم کے ممبران کیلئے ہاوسنگ منصوبہ شروع کر دیں گے ۔خواتین کیلئے پنک بس سروس مظفر آباد کے بعد راولاکوٹ اور دیگر شہروں میں شروع کی جائیگی۔آزاد کشمیر حکومت صنعتوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ پہلے مرحلے میں کے جے ایف کے ممبران کے پلاٹس کیلئے کوٹلی میں زمین مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوٹلی میں 45 روز کے اندر منصوبے کی گراونڈ بریکنگ کریں گے۔

دوسرے اور تیسرے مرحلے میں اسلام آباد اور مظفرآباد میں زمین مختص کی جائیگی،انہوں نے کہا کہ کشمیر جرنلسٹس فورم کی باڈی کی مشاورت کے بعد دوسرے مرحلے کے شہر کا انتخاب کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں بننے والی تسبیح کی اقسام کو ہر جگہ پذیرائی مل رہی ہے،مظفرآباد کے بعد سدھنوتی تسبیح کی انڈسٹری کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر بننے والی تسبیح پوری اسلامی دنیا میں آزاد کشمیر کی پہچان بنے گی،آزاد کشمیر میں انٹرنیشنل قسم کی جینز کی تیاری آئندہ ماہ مظفرآباد سے شروع ہوجائے گی، مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ جینز ایکسپورٹ بھی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ پالتو جانوروں کی خوراک صرف اسلام آباد میں 2.5 ارب کی امپورٹ ہوتی ہیں، پالتو جانوروں کی خوراک کا خام مال آزاد کشمیر میں موجود ہے،جلد آزاد کشمیر میں pet food تیار کی جائیگی۔ اصل پشمینہ شال کی تیاری کیلئے انگورہ خرگوش کی افزائش کا منصوبہ شروع کررہے ہیں، سری کلچر کو فروغ دینے کیلئے افسران لگا رہے ہیں۔ادھر وزیراعظم کے انقلابی اقدامات کے نتیجے میں مقامی صنعتیں ہزاروں افراد کو باعزت روزگار فراہم کر رہی ہیں۔ ٹیوٹا کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں ساڑھے پانچ سو خواتین مقامی سطح ہر ملبوسات کی تیاری کررہی ہیں ۔ نجی شعبے کے تعاون سے مقامی سفید زیتون سے لکڑی کی تسبیح کو وسیع پیمانے پر پزیرائی مل رہی ہے، اس کے علاوہ گرینائٹ اور دیگر قیمتی پتھروں سے بھی تسبیح بنے گی۔ ویمن امپاورمنٹ کو بڑھانے کیلیے آزادکشمیر کے 6 اضلاع میں خواتین معاونین خصوصی برائے وومن امپاورمنٹ کام کر رہی ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے ۔انہوں نے مخیر حضرات اور عوام سے فراخ دلانہ عطیات جمع کرانے کی اپیل کی ہے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ترکیہ کے زلزلہ سے متاثرہ افراد کے لیے متعلقہ ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم نے مخیرحضرات اور عوام سے اپیل کی ہے کہ برادر اسلامی ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے قائم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔برادر ملک ترکیہ میں تباہ کن زلزلے سے قیامت صغریٰ کا منظر ہے اور مشکل وقت میں ان سے تعاون کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور درپیش مشکلات میں ہمیشہ مخلصانہ اور فراخ دلانہ مدد کی ہے۔ترکیہ کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ ہر مشکل وقت بالخصوص 2005 کے شدید زلزلے میں ہماری مدد کی ہے۔اب ہمارا فرض ہے کہ اس صورت حال میں ان سے تعاون کا ہاتھ بڑھائیں۔Fund Title:Prime Minister AJ&K Disaster and Natural Calamities, Relief, Rehabilitation and Reconstruction Donation Fund.Bank:National Bank of PakistanBranch Code/ Name: 377 Main Branch Muzaffarabad Azad Kashmir IBAN: PK29NBPA0377004182182165

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں