بیرسٹر سلطان محمود آج اپنے آبائی شہر میرپور پہنچیں گے، استقبال کی تیاریاں

اسلام آباد ( ) صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج 12فروری کو اپنے آبائی شہر میرپور دوپہر 12:30 بجے پہنچیں گے۔ جہاں اُن کا بیرون ممالک کے کامیاب دورے سے واپسی پر والہانہ استقبال کیا جائے گا۔اس موقع پرصدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری قائد اعظم اسٹیڈیم میرپور میں استقبالی جلسہ سے خطاب کریں گئے۔ اس سلسلے میں اُن کے استقبال کے لئے استقبالی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور اُن کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں اور عوام میں زبردست جوش خروش پایا جاتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close