اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیرصدارت محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کا اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے سینئر حکام کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر کو محکمانہ بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزراء حکومت چوہدری علی شان سونی، چوہدری اکبر ابراہیم، چوہدری محمد اکمل سرگالہ، پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ،معاون خصوصی راجہ سبیل،سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری رقیب،ڈی جی سپورٹس، ڈائریکٹر سپورٹس، ڈائریکٹر کلچر و دیگر موجود تھے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہماری حکومت کی ترجیحات کا مرکز ہیں۔
آزا دکشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ آزادکشمیر کے نوجوان کھیلوں کے میدان اور گلوکاری و فنکاری میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے علاوہ بیرون ممالک میں اپنی خدادا صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے نوجوان ہماری ریاست کی پہچان اور ہمارا اثاثہ ہیں۔حکومت اپنے محدود وسائل کے باوجود کھیلوں کے فروغ اور کشمیری ثقافت کو مزید فعال بنانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔بالخصوص ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے گلوکاروں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔شعبہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے تحت آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژنز میں چھوٹے گراونڈز کی تعمیر اور کھیلوں کے سہولیات کی فراہمی کے لیے منصوبہ جات منظور کیے ہیں جن پر عملدرآمد سے ریاست میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔اس سے پہلے سیکرٹری سپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر نے وزیراعظم کو آزادکشمیر بھر میں محکمہ کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں