آزاد کشمیر، لوکل کونسلز میں مختص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا حلف 13 فروری کو ہو گا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے لوکل کونسلز میں خواتین، نوجوان و کسان /ورکر کے لیے مختص نشستوں پر کامیاب نو منتخب اراکین لوکل کونسلز سے حلف لینے کے لیے 13فروری 2023کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تحصیل کی سطح پر یونین کونسلز /ٹاؤن کمیٹی /میونسپل کمیٹی کے لیے اسسٹنٹ
کمشنر صاحبان متعلقہ سب ڈویژن اور ضلع کونسل و میونسپل کارپوریشنز /کمیٹیز (ضلعی صدر مقام) کے لیے ڈپٹی کمشنر /کلکٹر صاحب متعلقہ ضلع کو نامزد کیا ہے۔

اس نسبت نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نومنتخب ممبرز اپنے متعلقہ نامزد آفیسر کے دفاتر میں رابطہ رکھتے ہوئے وقت اور مقام کے بارے میں معلومات حاصل کر لیں۔ یہ بات ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔۔۔۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close