مظفر آباد، پریس فاؤنڈیشن کے دفاتر کا افتتاح، کارکن صحافیوں اور اہل خانہ کے لیے بڑی مراعات کا اعلان

مظفرآباد ( پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے چیئرمین جسٹس سردار لیاقت حسین نے پی آئی ڈی کمپلیکس میں قائم پریس فاؤنڈیشن کے نئے دفاتر کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے تجہیز و تکفین کی مد میں 25 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کی بھی منظوری دی، جبکہ تینوں ڈویژن کے میڈیکل کالجز میں صحافیوں کے بچوں کے لیے ایک ایک نشست، پلندری اور حویلی پرکس کلبوں کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کے احکامات بھی جاری کیے،

دفاتر کے افتتاح کے موقع پر سیکرٹری اطلاعات عنصر یعقوب، وائس چیئرمین سید ابرار حیدر، سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن / ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران سلیم، ڈائریکٹرز اطلاعات امجد منہاس، محمد بشیر مرزا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتہارات آصف نقوی، سینئر نائب صدر سینٹرل پریس کلب غلام رضا کاظمی، نائب صدر راجہ اعجاز، بانی و سابق وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار علی، سابق صدر سینٹرل پریس کلب سید آفاق حسین شاہ، سجاد قیوم میر، سینئر صحافیوں امتیاز احمد اعوان، جاوید اقبال ہاشمی، ممبر بورڈ آف گورنرز پلندر سردار اعجاز خلیق، ذوالفقار حسین بٹ، صدر ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آصف رضا میر، تعظیم یاسین، یونین آف جرنلسٹس کے صدر سعید الرحمن صدیقی، صحافی راجہ شاہد قیوم، راولاکوٹ سے سردار عابد صدیق، سردار عبدالرزاق خان، سردار راشد نذیر، میرپور سے سکندر الرحمن راجہ و دیگر نے شرکت کی، چیئرمین نے بہترین دفاتر پر سیکرٹری فاؤنڈیشن اور دیگر کو مبارکباد دی اور فاؤنڈیشن کے وسائل کو بہتر اور مناسب استعمال کرنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واحد ادارہ ہے جہاں کسی قسم کی مالی بد دیانتی یا بے ضابطگی نہیں ہے، رولز میں جہاں خامیاں یا کمی کوتاہی ہے، اسے دور کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ تنظیموں اور کلب ہاء کے انتخابات بروقت ہوں اور کسی قسم کی بے قاعدگی نہ ہو، قبل ازیں چیئرمین پریس فاؤنڈیشن کا اطلاعات کے دفاتر پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا گیا، وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سید ابرار حیدر نے انہیں گلدستہ پیش کیا جب کہ بانی وائس چیئرمین سردار ذوالفقار علی نے انہیں ہار پہنایا، ممبر بورڈ آف گورنرز سردار اعجاز خلیق نے وائس چیئرمین کو، اسسٹنٹ سیکرٹری فاؤنڈیشن سید بشارت حسین کاظمی اور سینئر فوٹو گرافر ساجد نذیر نے سیکرٹری فاؤنڈیشن / ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ کو ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں