اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری امریکہ ، برطانیہ، بیلجیم اور ترکی کے بیس روزہ دورے کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے ۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے اپنے بیرون ممالک کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام، امریکی وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں
جبکہ اسی طرح انہوں نے امریکی کانگریس مین، امریکی سینیٹرز، یورپی پارلیمنٹ، برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کے علاوہ مانچسٹر، برمنگھم،نیو یارک، برسلز میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا اور مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر انٹرنیشنل کمیونٹی اور ڈائسپورہ کی توجہ مبذول کرائی ۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 9فروری بروز جمعرات کو میرپور میں پہنچیں گئے اُن کا والہانہ استقبال کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں اُن کے استقبال کے لئے استقبالی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور اُن کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں