وادی نیلم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، ٹیلی فون، انٹر نیٹ سروس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس کی بند ش کے خلاف علاقہ مکینوں نے کٹن کے مقام پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔پاکستان اور آزاد کشمیر کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے والی وادی نیلم کے عوام بجلی ،ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے

کٹن کے مقام پر مظاہرین نے برقیات اور خصوصی ادارہ مواصلات ایس سی او کے خلاف نعرے لگائے مظاہرین کا کہنا ہے کہ وادی نیلم واحد خطہ ہے جہاں بجلی کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس سے علاقہ مکینوں اور سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرتا ہے ۔مظاہرین نے نیلم کی بجلی نیلم کو دینے اور ٹیلی فون انٹرنیٹ کی سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close