مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یادگار شہداء پر حاضری دی۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا یادگار شہداء آمد پر سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر امیر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے استقبال کیا۔ اسطرع وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی کشمیری قوم سے اظہار یکجتی کے لیے مظفرآباد پہنچے،
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھرپور طریقے سے مظلوم کشمیریوں کی نمائندگی کی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آج پوری قوم نے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔یہ دن بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے بدترین ظلم و ستم کو بے نقاب کرنے کے لیے بھی منایا گیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور انکے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔ انھوں نے کہا کہ آج کشمیری اور پاکستانیوں نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہو چکا۔ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں