صدر آزادکشمیر ،کشمیر پیس فورم انٹر نیشنل کے زیر اہتمام 05فروری کو بھارتی ہائی کمیشن لندن سے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ تک کشمیریوں کے مارچ کی قیادت کریں گے

مظفر آباد(پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیر پیس فورم انٹر نیشنل کے زیر اہتمام 05فروری کو بھارتی ہائی کمیشن لندن سے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ تک کشمیریوں کے مارچ کی قیادت کریں گے۔ یادرہے کہ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے 05فروری کے موقع پر یورپ، امریکہ اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کی اپیل کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close