وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں انتظامات کرلیے گئے، زاہد تبسم

مظفرآباد (پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادکشمیر کے میڈیا ایڈوائزر سردار زاہد تبسم نے کہا ہے کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں انتظامات کر کئے گئے ہیں، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کل قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے،وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان وزیراعظم پاکستان اور کابینہ ارکان کا استقبال کریں گے،میڈیا ایڈوائزر سردار زاہد تبسم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے پشاور دھماکے کے شہداء کے 25 افراد کو آزادکشمیر پولیس میں نوکری دینے کا اعلان کیا،وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے جذبہ خیر سگالی کو آئی جی خیبر پختونخواہ نے بے حد سراہا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے شہداء پشاور کے لواحقین کے لیے فی کس ڈھائی لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے فی کس ایک لاکھ کا اعلان کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ کل پورے آزادکشمیر میں یوم یکجہتی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی،ڈویژنز،اضلاع اور تحصیل کی سطح پر تقریبات ہونگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close