آزادجموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل بھرپرانداز میں جاری

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل بھرپرانداز میں جاری۔سینئر ممبر آزاد جموں وکشمیرالیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز کا مظفرآباد میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ،بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فارو ق نیازنے کہا کہ مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل پرامن جاری ہے اور اب تک کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔آزاد کشمیر کے لوگ باشعور اور پڑھے لکھے ہیں،

بلدیاتی انتخابات میں عوام نے بھرپور تعاون کیا، مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل کافی جگہ پر خوش اسلوبی سے مکمل ہوگا۔امید ہے کہ مظفرآباد اور جہلم ویلی میں مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل پرامن انداز میں مکمل ہوگا۔مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل سہ پہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفرخان، الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close