پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منائے گی، فیصل راٹھور کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں یکجہتی کشمیر ریلیوں ، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا-

پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل ممبر قانون ساز اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور نے یہاں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر بھر میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھائیں گے – انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہر سطح پر بھرپور کاوشیں کیں اور اب پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔ مزید انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی باڈی، زیلی تنظیموں، خواتین ونگ، پی وائی او، اور تمام ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیلی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے اظہار یکجہتی کریں اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بےنقاب کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close