وزیراعظم شہباز شریف متوقع طور پر 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی سردار امتیاز خان کا اعلان

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار امتیاز خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف متوقع طور پر 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان مظفرآباد آمد پر کابینہ کے ارکان کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان کا استقبال کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے اعزاز میں وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان ظہرانہ بھی دیں گے ،جس میں کابینہ کے ارکان شرکت کریں گے ۔ظہرانے میں اپوزیشن کے ارکان کے قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری قوم یک جان و یک ذبان ہو کر کشمیریوں کے ساتھ بےمثال یکجہتی کا اظہار کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارا قومی اور نمبر ون ایجنڈہ ہے پوری قوم اس پر اکھٹی ہےکشمیر پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں