آزاد کشمیر، برفباری اور بارشوں میں عوام کی امداد، وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

مظفرآباد(پی آئی ڈی ) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی ہدایت پر عوام کی مشکلات کے سدباب کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں موسمیاتی صورتحال ،سڑکات کی بندش ،برفباری اور بارشوں کی وجہ سے ہونے والے راستوں کی بندش اور نقصانات سے باخبر رہنے اور سڑکات کی فوری بحالی کے لیے ویجیلینس سیل میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تمام ڈویژنل کمشنرز ،محکمہ مواصلات اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعلی حکام کو ویجیلینس سیل کے کنٹرول روم سے منسلک کرتے ہوے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جو عوام کی مشکلات دور کرنے کیلیے برفباری اور بارشوں کے باعث سڑکات کی بحالی پر نظر رکھنے کے لیے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ہر تین گھنٹے بعد موسمیاتی صورتحال سے آگاہ رکھیں گے ۔آفیسران اپنے اپنے علاقوں میں متحرک رہینگے اور ویجیلینس سیل کے کنٹرول روم کو ہر تین گھنٹے بعد رپورٹ پیش کرتے رہیں گے.ویجیلنس سیل کے کنٹرول روم کیلیے ندیم احمد جنجوعہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ ،سردار عابد حسین خان ڈپٹی ڈائریکٹر ،ثاقب علی ریسرچ آفیسر ،عبدالمجید صدیقی پروٹوکول آفیسر اور صفدر حیات ٹیکنیکل سپورٹ انجینئر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ سے اسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close