صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی دورہ امریکہ کے پہلے مرحلے میں نیویارک میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے مختلف وفود سے ملاقاتیں

نیو یارک(پی این آئی)صدرآزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے دورہ امریکہ کے پہلے مرحلے میں نیویارک پہنچنے کے بعد امریکہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں جبکہ آج وہ نیو یارک میں بروکلین کے علاقے میں اپنے اعزاز میں دئیے گے استقبالیہ جلسے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے جبکہ اگلے روز وہ اقوام متحدہ میں مختلف شخصیات سے مل کرمسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ اُسی روز شام کو صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہو جائیں گئے

جہاں پر وہ امریکی صدر بائیڈن کے سالانہ ناشتے میں شرکت کریں گے اور وہاں پر امریکی سینیٹرز، کانگریس مین سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری امریکی وزارت خارجہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ اگلے روز صدریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری واشنگٹن سے لندن روانہ ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے دورے کا آغاز برادر ملک ترکی سے کیا تھا جہاں پر انہوں نے ترکش پارلیمنٹ اور ترکی کی اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ وہاں کے تھنک ٹینکس، مقامی اور انٹرنیشنل میڈیا سے بھی خطاب کیا تھا جبکہ بعد ازاں انہوں نے برطانیہ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کیا جہاں پر برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دورہ برطانیہ کے دوران برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے مختلف اجتماعات سے بھی خطاب کیا جبکہ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ سے ایک روزہ دورے پر بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز بھی گئے جہاں پر انہوں نے ممبران یورپی پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں یورپی پارلیمنٹ میں قائم کشمیری کمیٹی جو کہ کچھ عرصہ قبل غیر موثر ہو گئی تھی اُسے دوبارہ فعال اور متحرک کرنے پر بھی بات چیت کی۔ اسی طرح صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ترکی، برطانیہ، بیلجیئم اور امریکہ کے دورے کے بعد دوبارہ برطانیہ آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close