ریاست بھر میں خواتین کو ہنرمند اور با روزگار بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان

مظفرآباد(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ خواتین کو حکومت میں نمائندگی دی جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ریاست بھر میں خواتین کو ہنرمند اور با روزگار بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔خواتین لوکل پروڈکشن کرتے ہوئے معیاری مصنوعات تیار کریں انہیں خام مال کی فراہمی میں معاونت سمیت ملک کی بڑی مارکیٹس تک لے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالحکومت مظفرآباد میں کامیاب خواتین پروگرام پروڈکشن سینٹر پلیٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پروڈکشن سنٹٹر میں مقامی خواتین کی جانب سے تیار کردہ شالوں، گبہ گلدان، جیولری کنڈل فیکسنگ۔ فنسی ڈریسز۔ لوکل کشمیری پروڈکشن۔ سلائی کے کام اور ہاتھ سے بنی اشیاء کا بھی معائنہ کیا اور انُکے کام کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو اس موقع پر پروڈکشن سنٹرمیں خواتین کی طرف سے تیار ملبوسات اور انکو درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین و سیکرٹری ٹیوٹا محمد زاہد خان نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر پلیٹ کیلئے دی گئی 100 سلائی مشینوں کو فنکشنل کر دیا گیا ہے اور پروڈکشن سینٹر سے پہلے مرحلے میں ضلع مظفرآباد اور پونچھ کے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لئے گاون تیار کئے جائیں گے۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ہماری ہنر مند خواتین لوکل پروڈکشن اور ہینڈی کرافٹس تیار کریں انہوں ملک بھر کی بڑی مارکیٹس تک لے کر جائیں گے۔

ہم کراچی اور مال روڈ لاہور اسلام آباد میں ڈسپلے سینٹرز بنا رہے ہیں جہاں ہماری لوکل پروڈکشن کی نمائش کی جائے گی۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست بھر میں خواتین کو ہنرمند اور با روزگار بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وویمن امپاورمنٹ کے سلسلے میں مظفرآباد ڈویژن میں سب سے پہلے خواتین کو حکومت کا حصہ بنایا گیا جس کے بعد دیگر اضلاع میں بھی ویمن امپاورمنٹ کے لیے خواتین کو تعینات کیا جا رہا ہے،مظفرآباد میں 6 ہزار خواتین کو ہنر مند بنانا ہمارا ہدف ہے تاکہ ہماری خواتین مستقبل میں اپنی انڈسٹری قائم کر کے معاشی طور پر خودکفیل ہو سکیں۔ٹیوٹا کے زیر اہتمام تیار کردہ مصنوعات کو ٹوازرم کے ساتھ لیزان کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں ڈسپلے سنیٹرز قائم کیے جائیں تاکہ بہتر طورپر سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کشمیر کی ہنڈی کرافٹس نمدہ، گبہ، وڈ کارونگ، اور شال بافی کو پاکستان اور پوری دنیا میں متعارف کروایا جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے بعد کپڑے کے بیگز کی مارکیٹ میں مانگ بڑھ گئی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پروڈکشن سنٹر پر کپڑے کے بیگز بھی تیار کروائے جائیں۔ صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ حکومت خام مال کی فراہمی اور تیار کردہ مال کی مارکیٹ میں رسائی کے لیے اپنی معاونت کرے گی۔ آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی سلائی سنٹر قائم کیے جائیں گے۔ فلاحی ادارے کورٹ کی جانب سے اگلے چند روز میں 600 مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ہماری کوشش ہے کہ ہماری خواتین باعزت طور پر اپنے روزگار سے وابستہ ہوں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورہ کے موقع پر وزیر صنعت و تجارت چوہدری مقبول احمد،سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر،معاون خصوصی برائے وومن امپاورمنٹ لائبہ احمد،کوآرڈینیٹر ہمراہ وزیراعظم جبار مغل، کوآرڈینیٹر طارق قریشی سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close