مظفرآباد(آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی وادی لیپہ کا ہٹیاں بالا اور دارالحکومت مظفرآباد سے زمینی رابطہ بحال کرنے کیلئے محکمہ شاہرات نے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کی نگرانی میں ہنگامی بنیادوں پر ریشیاں لیپہ روڈ سے برف ہٹانے کاکام تیز کردیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید فداحسین کاظمی نے کل شام تک لیپہ روڈ کی بحالی سے متعلق بڑی خوشخبری سنا ڈی۔
آزاد کشمیر میں حالیہ شدید برفباری کے باعث وادی نیلم ، حویلی اور وادی لیپہ میں بند ہونے والی سڑکوں کی بحالی کیلئے محکمہ شاہرات آزاد کشمیر نے ہنگامی بنیادوں پر برف ہٹانے کاکام شروع کردیا ہے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سیدفدا حیسن کاظمی نے محکمہ شاہرات کے آفیسران کاشف گردیزی اور راجہ مسرور کے ہمراہ ریشیاں لیپہ روڈ کی بحالی کے کام کا جائزہ لینے کیلئے 10 ہزار فٹ بلند ریشیاں ٹاپ پر پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے سید فداحسین برف باری کے نتیجہ میں اپنے گھروں میں محصور ہونے والے وادی لیپہ کے علاقہ مکینوں کو خوشخبری سنائی کہ موسم نے اگر ساتھ دیا تو انشاءاللہ کل شام تک لیپہ روڈ بحال کردی جائے گی اس وقت ریشیاں ٹاپ پر تین سے چار فٹ برف ہے محکمہ شاہرات کی تین مشینیں روڈ کی بحالی میں مصروف ہیں پاک فوج کی ایک مشین بھی برف ہٹانے میں مصروف ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں