آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا ایکشن، 5 وزراء ایک پارلیمانی سیکرٹری سمیت قانون ساز اسمبلی کے 11 ارکان کی رکنیت معطل

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے آزاد کشمیر کابینہ کے پانچ وزراء ایک پارلیمانی سیکرٹری سمیت آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11 ممبران کی رکنیت معطل کر دی۔ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن کے چار ممبران بھی معطل ہوگئے ۔آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشنز ایکٹ 2020 کی دفعہ 78 ذیلی 4 کے تحت حاصل اختیارات کو بروے کار لاتے وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک، وزیر صحت انصرابدالی، وزیر زراعت سردار میر اکبر وزیر جنگلات محمداکمل سرگالہ اور وزیر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محمد اکبر ابراہیم پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی غلام محی الدین دیوان. پارلیمانی سیکرٹری محمد عاصم شریف اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی عبدالوحید، عامرغفار لون اور سردار جاوید ایوب جبکہ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی راجہ محمد صدیق کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق معطل اراکین اسمبلی کی طرف سے اپنے اثاثہ جات کے سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانے تک رکنیت معطل رہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں