آزاد کشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ماتحت جملہ ادارہ جات میں تاحکم ثانی تقرریوں اور تبادلہ جات پر مکمل پابندی عائد کر دی

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر ہائرایجوکیشن نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ماتحت جملہ ادارہ جات میں تاحکم ثانی تقرریوں اور تبادلہ جات پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ناگزیر صورتحال کے پیش نظر رضا مندی /نرمی حاصل کرکے تقرریوں اور تبادلہ جات کی کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close