پی ٹی آئی نے اتحادی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کیساتھ ملکر بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے کی حکمت عملی طے کرنے کیلئےرابطہ کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد(پی آئی ڈی)آزادجموں کشمیر بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے کیلئے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اتحادی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کیساتھ ملکر حکمت عملی طے کرنے کے لیے چار رکنی رابطہ کمیٹی قائم کر دی۔ پی ٹی آئی کے مشاورتی کمیٹی اراکین کے اجلاس میں مخصوص نشستوں اور ضلعی حکومتوں کے قیام کے سلسلہ میں مسلم کانفرنس سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکمران جماعت کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی میں وزیرحکومت دیوان علی چغتائی،چوہدری محمد رشید، سردار امتیاز شاہیں اور سردار طاہر اقبال شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام ممبران نے اتفاق کیا کہ اتحادی جماعت مسلم کانفرنس کے ساتھ ملکر مخصوص نشستوں کے انتخاب میں حصہ لیا جائے گا جبکہ ضلعی حکومتوں کے قیام کے سلسلہ میں بھی دونوں جماعتیں مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گی۔ کمیٹی اب آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے ذمہ داران کیساتھ مذاکرات کرے گی اور مشاورت کے ساتھ بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے کیلئے حکمت عملی وضع کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں