صدر علوی کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے اعزاز میں دعوت، اپوزیشن ارکان بشمول پیپلز پارٹی،ن لیگ کی عدم شرکت

اسلام آباد (پی این ائی) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا: صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے آج ایوان صدر میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام ممبران کو کھانے پر مدعو کیا گیا تھا جس میں آزاد کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبران نے شرکت نہیں کی۔
چونکہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے چند روز قبل اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں اور بعد ازاں اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کی رہائش گاہ جاکر اپوزیشن ممبران سے ملاقاتیں کیں اور میڈیا کے ذریعے تاثر دینے کی کوشش کی کہ اب انہیں عدم اعتماد کا کوئی خطرہ نہیں جسے اپوزیشن نے یکسر مسترد کر دیا جس کے بعد تنویر الیاس نے صدر پاکستان کے زریعے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے تمام ممبران کو ایوان صدر کھانے کی دعوت دے کر تاثر دینے کی مذموم کوشش کی تھی کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کی متوقع تحریک دم توڑ چکی ہے۔

تاہم اپوزیشن ممبران اسمبلی نے صدر عارف علوی کی دعوت کو ٹھکرا دیا یوں وزیراعظم تنویر الیاس کو اپنے اس سیاسی حربے میں بھی مایوسی اور ناکامی اٹھانی پڑی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں