وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ضلعی پارلیمانی بورڈ برائے بلدیاتی انتخابات کو اگلے مرحلے میں مخصوص نشستوں کی نامزدگی میں پارٹی کے متحرک اور فعال کارکنوں کو موقع دینے کی ہدایت

اسلام آباد (پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر و چیئرمین معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان کی ملاقات۔ ملاقات میں صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ضلعی پارلیمانی بورڈ برائے بلدیاتی انتخابات کو اگلے مرحلے میں مخصوص نشستوں (خواتین، نوجوان اور کسان) کی نامزدگی میں پارٹی کے متحرک اور فعال کارکنوں کو موقع دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم و صدر پی ٹی آزاد کشمیرسردار تنویرالیاس خان نے کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی کے لیے ثابت قدمی سے کھڑے رہنے والے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ضلعی پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر حتمی فیصلہ مرکزی پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ بہت جلد تنظیم نو کر کے پارٹی کو گراس روٹ پر منظم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پاکستان تحریک انصاف واضع کامیابی حاصل کرے گی۔اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا وعدہ چیئرمین عمران خان کے ویژن کے عین مطابق ہو گا۔ اس موقع پر معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سردار امتیاز شاہین، مرکزی رہنما تحریک انصاف سردار طاہر اقبال، پولیٹیکل ایڈوائزر سردارافتخار رشید چغتائی، مرکزی رہنما راجہ اشفاق احمد، سردار احمد صغیر اور دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close