مظفرآباد(آئی اے اعوان ) آزادکشمیر بھر میں بلدیاتی اداروں میں خواتین،نوجوانوں اور مزدور کسانوں کیلئے مختص نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے شیڈول میں تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ۔آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب چوہدری لطیف اکبر نے چیف الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر سے بلدیاتی اداروں میں نوجوانوں،خواتین اور مزدور کسانوں کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے شیڈول میں توسیع کی استدعا ہے ۔
آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیئے گئے شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 18 اور 19 جنوری کو رییٹرنگ آفیسران کے پاس جمع کروا سکیں گے جبکہ قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبرنے چیف الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کے نام ایک دوخواست میں استدعاکی ہے کہ سیاسی جماعتوں خواتین،نوجوانوں اور مزدور کسانوں کی مختص نشستوں پر مشاورت سے امیدوار نامزد کرنے کیلئے انتخابی شیڈول میں چند ایام کی توسیع دی جائے تاکہ حسب روایت یہ پراسس خوش اسلوبی سے تکمیل پزیر ہوسکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں