صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری استنبول سے انقرہ پہنچ گئے

انقرہ(پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری استنبول سے ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے۔ انقرہ میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ترکی میں پاکستانی سفارتخانے آمد۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ترکی میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر جنید یوسف کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔

اس سے قبل پاکستانی سفارتخانے پہنچنے پر ڈپٹی سفیر مسٹر عباس اور سفارتخانے کے اعلیٰ عہدیداران نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کاپرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ترکی میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر جنید یوسف سے ون آن ون ملاقات کی جبکہ بعد ازاں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر جنید یوسف نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پرعشائیے میں حسین ناصر، چوہدری امجد، پاکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی سفیر مسٹر عباس، سفارتخانے کے اعلیٰ عہدیداران سے سمیت دیگر پاکستانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستان کے سفیر ڈاکٹر جنید یوسف سے ترکی کی حکومت، ترکش پارلیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر بھی مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کرنے پر بات چیت کی جبکہ اس موقع پرصدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان کے سفیر ڈاکٹر جنید یوسف کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close