اسلام آباد(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاستی مفاد میں اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ اجلاس مںی 2632 ایڈہاک کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے، آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو واپس لینے اور پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد منعقد ہوا،اجلاس میں کابینہ اراکین چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے عوام کے نام اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مالی بحران کے باوجود عوام کی مشکلات کے پیش نظر آٹے کی قیمت کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے حو کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے۔عوام کو بڑاریلیف ہے۔اسی طرح ایڈہاک ملازمین کے حوالے سے آزاد کشمیر میں بے چینی پائی جارہی تھی، آزاد کشمیر کابینہ نے 2632 ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ ان ملازمین کے ساتھ انصاف ہے جو پچھلی حکومتوں نے بھرتی کئے۔جریدہ اور غیر جریدہ جن ملازمین کی عمر 40 سال اور تجربہ 10 سال ہو انہیں مستقل کیا جا رہا ہے،اسی طرح جو سلیکشن بورڈ کے ذریعے بھرتی ہوئے اور ان کی سروس 5 سال ہے انہیں بھی مستقل کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا مزید کہنا ہے کہ دیگر ایڈہاک ملازمین کے حوالے سے بھی آزاد کشمیر حکومت جلد فارمولہ طے کرے گی، 2632 ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، آزاد کشمیر کی حکومت اپنے شہریوں کو سہولت دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی،پی ٹی آئی کی حکومت آزادکشمیر کو فلاحی ریاست بنانے کی راہ پر گامزن ہے،محکمہ خوراک کی طرف سے آٹے کی قیمتوں میں کیا گیا نیا اضافہ واپس لے رہے ہیں۔ آذاد کشمیر میں پنجاب اورکے پی کے سے بھی کم قیمت پر آٹا دے رہے ہیں، ضرورت مند طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے تعین پر تیزی سے کام جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں