آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مختص نشستوں کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار جاری کر دیا

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے مختص نشستوں کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار جاری کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مختص نشستوں کے انتخابات کے لیے قطع نظر نشستوں کی تعداد کے ہر ووٹر مختص نشستوں کی ہر قسم کی نشست کے لیے ایک ناقابل انتقال ووٹ اپنی پسند کے امید وار کے حق میں ڈالے گا۔

ایک کیٹیگری کے لئے مختص نشستوں کی تعداد دو یا دو سے زائد ہونے کی صورت میں جو امید وار پہلے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گا وہ کامیاب قرار پائے گا اور اس طرح بالترتیب دوسرے، تیسرے یا نیچے تک زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امید وار کامیاب قرار پائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close