صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا اسلام آباد سے ترکی پہنچنے پر پاکستانیوں اور کشمیریوں کے علاوہ ترکی کی بعض تنظیموں کی جانب سے شاندار استقبال

استنبول(پی این آئی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا اسلام آباد سے ترکی کے استنبول ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستانیوں اور کشمیریوں کے علاوہ ترکی کی بعض تنظیموں نے بھی شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر اُنہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، گلدستے پیش کیے گئے اور اُن پر گل پاشی کی گئی۔

صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج استنبول سے ترکی کی دارالحکومت انقرہ روانہ ہو جائیں گے جہاں پر وہ ترکش پارلیمنٹ میں خطاب، ممبران پارلیمنٹ اور ترکی کی اعلیٰ سیاسی و حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close