صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ترکی، برطانیہ اور بیلجیم کے دو ہفتے کے دورے پر اسلام آباد سے استنبول روانہ

اسلام آباد(پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج صبح ترکی، برطانیہ اور بیلجیم کے دو ہفتے کے دورے پر اسلام آباد سے استنبول روانہ ہو گئے۔ پروگرام کے مطابق وہ اپنے دورے کے دوران یورپی پارلیمنٹ اور برطانوی پارلیمنٹ میں ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کے علاوہ یورپی یونین اور برطانیہ میں سیاسی و حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیں گے

جبکہ اسی طرح وہ مختلف عوامی اجتماعات میں کشمیری کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے جبکہ دورہ ترکی کے دوران صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ترکی کی اہم سیاسی اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ تھنک ٹینکس اور میڈیا سے بھی خطاب کریں گے اسی طرح وہ اپنے دورہ ترکی کے دوران ترکش پارلیمنٹ اور پاکستانی اور کشمیری ڈائسپورہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close