مظفرآباد شہر کو دارالحکومت کے شایان و شان ترقی دینے کیلئے ہر گز کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، وزیرا عظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان

مظفرآباد (پی آئی ڈی)وزیرا عظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا خود گاڑی ڈرائیو کر کے مظفرآباد شہر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد شہر کو دارالحکومت کے شایان و شان ترقی دینے کیلئے ہر گز کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سمیت ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے تمام اقدامات پر اطمیمان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لال قلعہ، بارہ دری سمیت شہر کے تمام پارکس اور اہم مقامات کا تعمیراتی کام مکمل کرتے ہوئے تزہین و آرائش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کمشنرمظفرآباد ڈویژن، ڈپٹی کمشنرمظفرآباد اور متعلقہ تمام محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ مظفرآباد کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے کے لیے اس کی فیس لفٹنگ، صفائی ستھرائی کے لیے اور اس کی خوبصورتی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے اس بات کی تعریف کی کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد، کمشنرمظفرآباد ڈویژن، ڈپٹی کمشنر نے مل کر ان کے احکامات کی روشنی میں شہر کے اندر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس شروع کیے ہیں لیکن کیونکہ شہر کی بہتری کا ایک مسلسل عمل جاری رہتا ہے اس میں تمام محکمہ جات کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا اور شہریوں کا بھی تعاون درکار ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے مظفرآباد شہر کے ویسٹرن بائی پاس کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ،نلوچھی برج کے ارتھ کویک میموریل کا بقیہ کام مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ نیلم ویو پارک کی مکمل ڈیزائننگ کی جائے، ساتھرا ویو پارک کی مزید بہتری کے لیے کام کیا جائے۔ زیرو پوائنٹ سے چھتر چوک تک دکانوں کے فیس کو یکساں کرنے اورخوبصورتی دینے کے لیے بھی کام کیا جائے۔ مظفرآباد لال قلعہ کی تزین آرائش کا کام تیز کیا جائے،مظفرآباد بارہ دری کو ایک بہترین تاریخی ورثہ کے طور پر محفوظ کیا جائے اور بیوٹیفکیشن پوائنٹ کے طور پر ڈویلپ کیا جائے۔ چیف سیکرٹری آفس کے ساتھ کیپیٹل ہل (پہاڑی)کو خوبصورت بنانے اور تفریحی مقام بنانے کے لیے ہدایت بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ محکموں کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔مظفرآبادشہر کی خوبصورتی اوراس کو دارالحکومت کے شایان و شان ترقی کے حوالہ سے کسی قسم کاکمپرو مائز نہیں کیا جائے گا اور جو لوگ اس حوالہ سے انتظامیہ سے تعاون نہیں کریں گے ان سے باز پر س بھی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close