اسلام آباد (پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی سردار امتیاز خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے غریب و کم آمدنی والے افراد کے لئے آٹے پر “ٹارگیٹیڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے وفاق کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے سبسڈی کو نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو آٹا 12 سو روپے کی بجائے 18 سو روپے فی 20 کلو ہو جائے گا لیکن وزیراعظم کی طرف سے ٹارگیٹیڈ سبسڈی دینے کے فیصلے کے نتیجے میں اب غریب عوام کو 20 کلو آٹے کا تھیلا 12 سو روپے میں ہی ملےگا،
سردار امتیاز خان نے کہا ہے کہ دارلحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان میں چاروں صوبوں میں 20 کلو آٹے کی قیمت 33 سو سے بھی زائد ہے بعض علاقوں میں 4 ہزار میں بھی آٹا میسر نہیں وفاق میں قائم کرپٹ امپورٹڈ حکومت نے عوام کے منہ کا نوالہ تک چھین لیا ہے پاکستان کے مقابلے میں آزاد کشمیر میں آٹے کی قیمت نصف ہے امیر طبقے کی بجائے غریب اور کم آمدنی والوں کو سبسڈی کے ذریعے سستا آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی غریب دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے آزاد کشمیر میں نچلے طبقے کی آمدن بڑھانے اور مالی طور پر انھیں مستحکم کرنے کے لئے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ معاون خصوصی آزاد حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت بےروزگاری کو کم کرنے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کے روزگار کے لئے آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے وزیراعظم کا عزم ہے کہ وہ آزاد کشمیر سے غربت کا خاتمہ کر کے عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان غیر روایتی وزیراعظم ہیں۔ آزاد کشمیر کے سرکاری خزانے سے چائے کا کپ تک نہیں پیتے اور اپنی جیب سے اخراجات اٹھا رہے ہیں عوام کے وسائل کو عوام پر صرف کرنے کا عزم مصمم رکھنے والے ہمارے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عوام کے لئے نعمت خداوندی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں