صدر آزاد کشمیر سے چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم کی ملاقات، میرپور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں خلاف ضابطہ الاٹ پلاٹوں کے حوالےسے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آزادکشمیر میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اور کرپشن کی روک تھام کے لئے بھی ہرممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم کو میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں خلاف ضابطہ اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مغائر الاٹ کیے گئے پلاٹوں اورایم ڈی اے کے دیگر معاملات پر کمیٹی تشکیل دینے کے بارے میں بھی بتایا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم کے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات اور مختلف جگہوں پر ہونے والی کرپشن کے خلاف کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ آپ اپنے اس اعلیٰ معیاری کردار کو برقرار رکھیں گے اور آزادکشمیر میں کرپشن اور میرٹ سے ہٹ کر کیے گئے کاموں کے خلاف اپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close