مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں برفباری کا بھرپور لطف اٹھانے، سردموسم کے یادگار لمحات کو محفوظ کرنے اور موج مستیاں کرنے کیلئے شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان بھرسے آنے والے سیاحوں نے پہاڑوں کا رخ کر لیا ہے۔مظفرآباد کے سیاحتی مقام پیر چناسی میں آسمان سے روئی کے گالوں کی طرح برستی برف کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مظفرآباد کے شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف شہروں سے آنے والے سیاحوں نے بھی پیر چناسی کا رخ کر لیا ہے۔
یہاں کے قدرتی نظارے، موسمی کی دلکشی ،برفباری کے حسین مناظر دوستوں کے سنگ موج مستیاں کرنے اور خوشگوار لمحات کوموبائل اور کیمروں میں محفوظ کرنے پر کردیتے ہیں محکمہ شاہرات آزاد کشمیر بھی پیر چناسی روڈ پرٹریفک کو روادواں رکھنے کیلئے پوری طرح چوکس ہے محکمہ سیاحت اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے برفباری والے علاقوں میں سفر شہروں اور سیاحوں کو احتیاطی تدبیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں