مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،ماحولیات و سمال انڈسٹریز چودھری محمد رفیق نیئر نے کہا ہے کہ تشہیر کے جدید ذرائع کو استعما ل میں لا کر ایک طرف تعمیری اور ترقیاتی اقدامات کو اجاگر کیا جا سکتا ہے جبکہ دوسری جانب عوام بھی ان سے بہتر طور پر استفادہ کر سکتے ہیں۔ اضلاع اور مرکز کے دفاتر کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دے کر ڈویژن،اضلاع اور تحصیل کی سطح پر ہونے والے کاموں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔محکمہ اطلاعات کا حکومت کی تشہیری مہم میں اہم کردارہے۔
حکومت کی تین نکاتی حکمت عملی مسئلہ کشمیر،تعمیر وترقی اور گڈ گورننس سے منسلک اقدامات کو عوام تک پہنچانے کیلیے محکمہ اطلاعات اپنے کام میں تسلسل کو برقرار رکھے۔ معاون خصوصی اطلاعات،ماحولیات و سمال انڈسٹریز نے ان خیالات کا اظہار پی آئی ڈی کمپلیکس مظفرآباد میں آفیسران اطلاعات کے اعلی سطح کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوے کیا۔اجلاس میں ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال،ڈائریکٹر راجہ امجد حسین منہاس،ڈائریکٹر محمد بشیر مرزا،ڈپٹی سیکرٹری عمران سلیم نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ اطلاعات کے جملہ آفیسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ کے جملہ آفیسران نے معاون خصوصی اور ڈی جی اطلاعات کو اپنی کارکردگی سے متعلق بریف کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پونچھ سعداللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر رابطہ دفتر راولپنڈی عندلیب ساحر بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق جمیل درانی، معاون ناظم خواجہ عمران الحق،انفارمیشن آفیسر راجہ محمد سہیل خان، قراۃ العین شبیر، انفارمیشن آفیسر میرپور محمد جاوید ملک، انفارمیشن آفیسر باغ سردار پرویز خان،انفارمیشن افسر پونچھ ناصر لطیف،انفارمیشن افسر سدھنوتی علاؤالدین منہاس،انفارمیشن افسر کوٹلی شوکت علی ملک،انفارمیشن آفیسر بھمبر عدنان مختار،انفارمیشن آفیسر نیلم محمد حنیف،معاون ناظم اشتہارات آصف نقوی،پروگرامر سردار شمیم،پی ایس معاون خصوصی آفتاب احمد خان نے شرکت کی۔چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ محکمہ کے ایشوز حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے،ضلعی دفاتر کے دورے کرونگا اور وہاں میڈیا سے بات چیت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پریس کلبوں کو ایک کریں گے اس کے لئے سب سے بات ہو گی،آج کی میٹنگ کا مقصد آفیسران کے مسائل معلوم کرنا ہے،آپ کی سلیکشن بورڈ کے مسائل کو بھی حل کیا جائے گا،بلدیاتی انتخابات کا کریڈٹ جہاں وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو جاتا ہے،سپریم کورٹ کو جاتا ہے وہیں محکمہ اطلاعات کو بھی جاتا ہے جنہوں نے رائے عامہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا،محکمہ اطلاعات نے جو اہم کردار ادا کیا اس پر مجھے بحیثیت وزیر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے پراجیکٹس کو شروع کیا جائے گا اور اسکے لئے تمام تر وسائل فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے اندر پراجیکٹس کے اشتہارات ضلع میں دینے کے حوالے سے پالیسی مرتب کئے جائیں،خبرنامہ کا دورانیہ بڑھانے کی ضرورت ہے اس میں لوگوں کے مسائل کو بھی اجاگر کیا جائے تاکہ لوگوں کے مسائل حکومت تک پہنچیں اور ان پر اقدامات کئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ افرادی قوت میں کمی کے مسائل کو بھی حل کیا جائے گا،ضلعی دفاتر کو مضبوط بنانے اور وہاں تمام جدید سہولتیں فراہم کرنے کیلیے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے افسران اپنے کام میں جدت پیدا کریں کیونکہ ان کا کام باقی تمام کاموں اور خدمات سے مختلف ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی اطلاعات کے کام کو سراہتے ہوے انہیں تسلسل قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ اپنا کام بہترین انداز میں جاری رکھے گا۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ کے مسائل، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس،جرنلزم اکیڈمی کے قیام کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کا کام حکومت کی پبلسٹی کو موثر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔ ہمارے پاس پروفیشنل آفیسران کی ٹیم موجود ہے۔ ہم اپنی کارکردگی میں مزیدبہتری لارہے ہیں تاکہ میڈیاکے جدیدچیلنجزسے نبردآزماہوسکیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں