کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سروس سنٹر، پشتنی سرٹیفکیٹس اور ڈومیسائل کے لیے ای سہولت مرکز کا افتتاح، وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے نفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام منصوبے کا افتتاح کیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) پاکستان تحریک انصاف کی آزادکشمیر میں قائم حکومت کا شہریوں کی سہولت کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑا عملی قدم ۔ وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے جمعرات کے روز انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سروس سنٹر،پشتنی سرٹیفکیٹس اور ڈومیسائل کے لیے E.facilitation centreکا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ چوہدری محمد اقبال، وزیر جنگلات محمد اکمل سرگالہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر لیاقت حسین ،سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی مدحت شہزاد،کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی و دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سروس سنٹر کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کو سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محترمہ مدحت شہزاد نے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائریشن کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی، انہوں نے بتایا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیو ٹرائزیشن کے تحت اراضی کی معلومات،اراضی انتقال، حقوق اراضی کا تحفظ اندرون و بیرون ملک مالکان اپنی ارضی سے متعلق آن لائن www. ajkzmaeen.gov.pkپر حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالہ سے آزادکشمیرکے دیگر اضلاع میں بھی یہ سنٹر ز کام کر رہے ہیں۔ بعدا زاں وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مظفرآباد ڈویژن کے پشتنی باشندہ سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالہ سے E.facilitaion Centre کا بھی افتتاح کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں