مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان و معزز ججز صاحبان سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی خصوصی دلچسپی سے سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپور میں دفتری مکانیت کی کمی کو بہت جلد دور کر دیا جائے گا، دفتری مکانیت کی کمی کے باعث وکلاء و سائلین کو بہت مسائل درپیش تھے،
دفتری مکانیت کو پورا کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی تحریک پر حکومتی منظوری کے بعد سیکریٹریٹ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر رجسٹری برانچ میرپور کی دفتری مکانیت کی کمی کو پورا کرنے کے لئے موجودہ مخدوش حالت میں موجود رہائش گاہوں جن میں رجسٹرار سپریم کورٹ ہاوس میرپور اور اس سے ملحقہ DIG ہاؤس اور ناظم تعمیرات عامہ کی رہائشگاہ کو مسمار کرتے ہوئے متذکرہ آراضی کو سپریم کورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے مختص کئے جانے اور سپریم کورٹ کی موجودہ عمارت کی ریٹروفٹنگ، رینوویشن کی منظوری دے دی گئی، نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹروفٹنگ / رینوویشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد جہاں سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپور میں دفتری مکانیت کی کمی دور ہو گء وہیں متذکرہ بالا افسران کو بہتر رہائشی سہولیات میسر ہوں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں