آزاد کشمیر، بلدیاتی انتخابات کا ایک اور اہم معرکہ یکم فروری کو ہو گا، بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پر ارکان منتخب کیے جائیں گے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ایک اور اہم معرکہ یکم فروری کو ہوگا ۔نومنتخب کونسلرز اور ممبران ضلع کو نسلز کی حلف برادری کے بعد اب بالواسطہ انتخابات کے ذریعہ خواتین،نوجوان اور مزدور کسانوں کی نمائندگی کیلئے ضلع کونسل،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹی ٹاون کمیٹی اور یونین کونسل کی سطح پر الیکشن میں حصہ لینے والے کونسلرزکا انتخاب کریں گے

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں میں خواتین،نوجوانوں اور مزدور کسانوں کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے پولنگ یکم فروری کو ہو گئی ۔بلواسطہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 18 جنوری سے 19 جنوری 3 بجے سہ پہر تک ریڑنگ آفیسران کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے ۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جنوری کو کی جائے منظور اور مسترد کرنے کے بعد ریٹرننگ آفیسرز امیدواروں کی فہرست جاری کریں گے جنکے کے خلاف اپیلیں21 سے 23 جنوری دن 2 بجے تک جمع کروائی جاسکیں گئیں مجاز اتھارٹی اپیلوں کی24 اور 25 جنوری کو سماعت اور فیصلے کے گئی امیداوار 27 جنوری تک الیکشن سے دستبردار ہو سکیں گے اور اسی دن دوبجے کے بعد الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی پولنگ یکم جنوری صبح 10 بجے سے دن 2 بجے تک ہوگئی ۔الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی نامزدگی کیلئے انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close