سابق شوہر بچوں کا خرچہ نہیں دیتا، علاقہ شوائی کی خاتون کی تین بچوں سمیت سائلین ڈیسک میں گفتگو، سابقہ اہلیہ پریشان کر رہی ہے، طلاق دے چکا ہوں، بچوں کا خرچہ دےرہا ہوں، سابق شوہر کا مؤقف

مظفرآباد (آئی اے اعوان) مظفرآباد کے علاقہ شوائی کی رہائشی خاتون سلیمہ بی بی نے سینٹرل پریس کلب کے سائلین ڈیسک میں گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے شوہر اقبال ڈار نے بلا وجہ اسے طلاق دیکر گھر سے نکال دیا ہے اور وہ اپنے تین بچوں کا نان نقفہ اور اس کا حق مہر دینے سے انکاری ہے۔سلیمہ بی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے اس کا حق دلایا جائے۔

دریں اثناء سینٹرل پریس کلب سائلین ڈیسک کی جانب سے جب اقبال ڈار سے خاتون کے سامنے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ خاتون بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اقبال ڈار کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کا نان نفقہ دے رہا ہے اور اب اس کے ذمہ خاتون کے حق میں کوئی واجبات نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون مذکورہ کو وہ طلاق دے چکے ہیں جس کے بعد وہ انہیں پریشان کرنے کیلئے جگہ جگہ ان کے خلاف ان کے خلاف الزام تراشی کر کے ان کو بدنام کرنا چاہتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close