شاردہ وادی نیلم، 4 افراد برفانی تودے کے نیچے دب گئے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کی وادی نیلم میں شاردہ کے نواحی علاقہ سرگن گھموٹ کے مقام پر 4 افراد برفانی تودے کے نیچے دب گئے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمیوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ وادی نیلم کی تحصیل شاردہ کے علاقہ سرگن گھموٹ کے مقام برفانی تودے کے نیچے دب کر 22 سالہ نوجوان محمد صدیق جاں بحق ہوگیا جبکہ علاقہ مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت ریسکیو کرتے ہوئے تین زخمیوں کو موت کا شکار ہونے سے بچالیا سرگن گھموٹ کے رہائشی چاروں افراد مقامی بجلی گھر کو چلانے کے لیے ایک ساتھ جا رہے تھے کہ اچانک برفانی تودے کی زد میں آگئے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کے مطابق تینوں زخمیوں کی زندگیاں خطرے سے باہر ہیں اور انھیں مقامی سطح پر بنیادی طبی امداد دے دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close