آزاد کشمیر، پریس فاونڈیشن مزید مضبوط ہونی چائیے اس کے لیے اعلان شدہ فنڈز جلد ملیں گے، معاون خصوصی اطلاعات چوہدری رفیق نیئر کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے نئے عہدیداروں سے خطاب

کوٹلی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریز کارپوریشن و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئرنے کہا ہے کہ مشکل مالی حالات و سیکیورٹی ایشوز کے باوجود بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔ آزاد خطہ میں صحافیوں کے مسائل حل کریں گے،پریس فاونڈیشن مزید مضبوط ہونی چائیے اس کے کئے اعلان شدہ فنڈز اسے جلد ملیں گے وہ اتوار کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)کے انتخابات 23-2022 میں منتخب عہدیداروں صدر یاسر حسن،نائب صدر عمار یاسر قریشی،سیکرٹری جنرل مرزا زاہد بیگ اور ڈپٹی سیکرٹری حافظ ندیم کی حلف برداری کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

تقریب ہیں الیکشن کمشنر شوکت علی ملک نے نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا۔ مہمان خصوصی نے حلف لیا۔ تقریب میں صدر کھوئیرٹہ پریس کلب اظہر ملک،صدر انجمن تاجران یعقوب ملک،حسین شہید ایڈووکیٹ،صدر یونین آف جنرنلسٹس راجہ نثار احمد،شوکت ناز،ساجد الرب،صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن چوہدری محمدمطلوب،پی ٹی آئی رہنما مبشر طفیل،سماجی کارکن کرامت حیدری،مبارک علی بسمل،سیکرٹری انجمن تاجران انوار بیگ،سید تبارک ایڈووکیٹ،ہیڈ ماسٹر فضل کریم،ملک الیاس ایڈووکیٹ اور ممبران پریس کلب موجود تھے۔ تقریب سے شاہنواز بٹ،شوکت کھوکھر،شہزاد راٹھور،حافظ ندیم،مرزا زاہد بیگ اور نومنتخب صدر یاسر حسن راجہ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم تنویر الیاس خان کی قیادت میں آزاد خطہ کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے دلیرانہ اقدامات کررہی ہے۔ آزاد کشمیر کو مرکزی حکومت کی طرف سے فنڈز کی عدم فراہمی کا مسئلہ درپیش ہونے کے باوجود حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا،ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کا کریڈٹ ہے کہ اس نے بلدیاتی انتخابات اپنے منشور کے مطابق کرائے اور اپنی کمٹمنٹ پوری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکیورٹی اور فنڈز فیڈرل حکومت کی ذمہ داری تھی مگر ہمیں سیکیوڑٹی ملی نہ فنڈز۔انہوں نے کہا کہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا کریڈٹ وزیراعظم تنویر الیاس، آزاد کشمیر کے عوام اور سیاسی جماعتوں کو دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کا ایک روپیہ نہیں ملا تھا یہ فنڈزعوام کا حق ہیں جو انھیں ملنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پریس فاونڈیشن کے پانچ کروڑ جلد ملیں گے۔ اخبار فروشوں کے لئے اعلان کردہ پچاس لاکھ بھی انھیں جلد دیں گے۔کھوئی رٹہ پریس کی عمارت کا مسئلہ جلد کریں گے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ ہندوستان جبر کے ذریعہ مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ نہیں کرسکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے وزیراعظم آزادکشمیر اطلاعات نشریات رفیق نئیر نے کہا کے یاسر حسن اور زاہد بیگ اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. حکومت نے کوشش کی صحافیوں کی فلاح بہبود کے لئے کام کیا جائے. صحافیوں کو منظم اور متحد ہونے ہو گا. اکتیس سال بعد بلدیاتی انتخابات کا کریڈٹ بھی ہماری حکومت کو ہی جاتا ہے. مالی مسائل کے باوجود بھی ہم نے لوکل الیکشن کروائے. وفاق نے ہمیں سیکورٹی نہیں دی. ور نہ ہی فنڈ دیے گے حکومت نے اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے بڑا کام کیا ہے.صحافی معاشرے کا اہم ستون ہوتے ہیں. اشتہارات کے حوالے سے صرف کوٹلی کے ساتھ نہیں ہے باقی اضلاع کے ساتھ بھی ہیں. اشتہارات کے حوالے سے تمام اضلاع کو یکساں سسٹم ملے گا. جرنلسٹ کالونی کے حوالے کہا کے مسائل کے حوالے سے اچھی خوشخبری ملے گی. ضلعی انتظامیہ آپ کی معاونت کرے گی.پریس فاونڈیشن کے بجٹ کو حوالے سے آپ بے فکر رہیں. جملہ مسائل صحافیوں کے حل کریں گے. بلڈنگ کو دوبارہ تیار کریں گے اور پریس کلب کے لیے پہلے سے زیادہ اعلان کروں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close