مظفرآباد (آئی اے اعوان) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مہاجر کالونی کالونی میں گرلز گائیڈ کی ان رولمینٹ مکمل کر لی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے گرلز گائیڈ کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ سکول کی گرلز گائیڈ ٹیچر ارجمند قریشی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مہاجر کالونی مظفرآباد میں منعقدہ تقریب کے دوران اساتذہ اور طالبات کی گرلز گائیڈ ان رولیمنٹ مکمل کی گئی اور انھیں بیج لگائے گئے ۔ڈی پی آئی تسنیم گل،ڈپٹی ڈائریکٹر سکولز نازش اکبر ڈی ای او زنانہ صائمہ نذیر پرنسپل فرحت یاسمین گرلز گائیڈرکوثر شفیع، ناہید اور عالیہ نے خطاب کرتے ہوئے گرلز گائید کی اہمیت کو اجاگر کیا
مقررین کا کہناتھا کہ زمانہ جنگ ہو یاامن قدرتی آفات ہوں یا حادثات گرلز گائیڈ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کی تربیت ہمہ وقت تیار رہتی ہیں آزاد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں گرلزگائید کی تربیت کا مقصد اساتذہ اور طالبات میں احساس ذمہ داری،خوداعتمادی اورملک وقوم کی خدمت کے جذبہ پیدا کرناہے
اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مہاجر کالونکی کی گرلز گائید ٹیچر ارجمند قریشی کی خدمات کو سراہا گیا جو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہورہی ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارجمند قریشی نے محکمہ تعلیم کے حکام سکول کی پرنسپل،اساتذہ اور طالبات کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں