وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نو منتخب عہدیداران کو کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی

اسلام آباد(پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف سردار تنویر الیاس خان نے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نو منتخب عہدیداران کو کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

 

 

 

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے سنٹرل پریس کلب کے انتخابات میں واحد اقبال بٹ کو منتخب صدر، غلام رضا کاظمی کو سینئر نائب صدر ، راجہ اعجاز کو نائب صدر ، نسیم مغل کو جوائنٹ سیکرٹری ، انصر صدیق خواجہ کو سیکرٹری مالیات اور سردار عدنان کو سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر کہا کہ ریاست کے میڈیا کا تحریک آزادجموں کشمیر کو اجاگر کرنے سمیت اس خطے کے تمام اہم ایشوز کو سامنے لانے میں قلیذی کردار رہا ہے اور سنٹرل پریس کلب نے ریاست بھر کے صحافیوں کی ہمیشہ بھرپور نمائندگی کی۔ موجودہ حکومت آزادصحافت پر یقین رکھتی ہے اسی لیے ہم تمام صحافتی تنظیموں اور پریس کلبز کو بھرپور فنڈز اور مدد بھی کرتے ہیں۔ صحافی حکومت کے امور پر نظر رکھیں اور جہاں مناسب سمجھیں تنقید یا تعریف کریں ہم ان کو ہمیشہ خوش آمدید کہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close