وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری محمد رفیق نیرکی سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نو منتخب عہدیداران کو کامیاب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(پی آئی ڈی )وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات ،ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیر نے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نو منتخب عہدیداران کو کامیاب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

 

 

 

 

انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں سنٹرل پریس کلب کے انتخابات میں واحد اقبال بٹ کو صدر، غلام رضا کاظمی کو سینئر نائب صدر ، راجہ اعجاز کو نائب صدر ، نسیم مغل کو جوائنٹ سیکرٹری ، انصر صدیق خواجہ کو سیکرٹری مالیات اور سردار عدنان کو سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ منتخب عہدیدار ریاست میں اظہار رائے کی آزادی کیلیے کام کریں گے اور مسئلہ کشمیر کو اسکے حقیقی تناظر میں اجاگر کرنے کیلیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close